31 جنوری 2011 - 20:30

مصر کی وزارت داخلہ کی ایک دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حسنی مبارک کی حکومت نے عوامی احتجاج کو کچلنے کےلئے غنڈوں اور جرائم پیشہ عناصر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ابنا: لبنان کے روزنامے الاخبار کے مطابق مصر کے سابق وزیرداخلہ کی دستاویز (60/b/ym) سے ظاہر ہوتا ہے کہ حسنی مبارک کی حکومت نے عوامی تحریکوں کو کچلنے اور عوام کو نقصان پہنچانے کے لئے غنڈہ عناصر اور پیشہ ور قاتلوں کا استعمال کیا ہے۔مصر کی حکومت اس دستاویز کو شائع کرکے عوام کو مرعوب کرکے احتجاج سے بازرکھنا چاہتی ہے۔ادھر روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فوج کے جرنیل حسنی مبارک کی حکومت کو بچانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ایک آن لائن روسی اخبار نیزاوسیمایا گازتہ نے لکھا ہےکہ مصری صدر کے لئے سب سےبڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ان کے مغربی ساتھیوں نے اکیلا چھوڑدیا ہے۔اخبار کے مطابق حسنی مبارک بے کار ہاتھ پیر مار رہے ہیں اب کوئي ان کا ساتھ دینے والا نہیں ہے۔ دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ امریکہ مصر میں پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی چاہتا ہے۔اگرچہ امریکہ نے ہر موقع پر مصر کے آمر حسنی مبارک کی حمایت کی ہے تاہم اب امریکی وزیرخارجہ کے اس بیان سے وہائٹ ہاوس کی دوہرے رويے کی تصدیق ہوتی ہے کہ امریکہ صرف اسی وقت تک کسی کا ساتھ دیتا ہےجب تک کوئي اس کےمفادات کے لئے فائدہ مند ہو۔۔۔۔۔۔۔/110